پولیس اصلاحات کیلئے کمیٹی قائم وزیر قانون پنجاب سربراہ ہونگے

پولیس اصلاحات کیلئے کمیٹی قائم  وزیر قانون پنجاب سربراہ ہونگے

لاہور (سیاسی رپورٹرسے )وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پولیس میں اصلاحات کے لئے کمیٹی قائم کر دی، وزیرقانون کمیٹی کے سربراہ ہوں گے ۔

عثمان بزدار کی منظوری کے بعد پولیس اصلاحات کے لئے قائم کمیٹی کاباضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ کمیٹی میں وزیر پراسیکیوشن، وزیر آبپاشی ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم ،سیکرٹری قانون، سیکرٹری پراسیکیوشن، آئی ڈی پی ،ہیڈ آف مانیٹرنگ یونٹ شامل کیے گئے ہیں ، کمیٹی کو پولیس کے محکمہ میں اصلاحات کے لئے 13نکاتی ٹی او آرز جاری کیے گئے ہیں ،کمیٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ریفارمز کے لئے وزیر اعلیٰ کو اپنی سفارشات پیش کریگی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں