الیکشن کمیشن:جمشید اقبال چیمہ نے معافی مانگ لی،فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن:جمشید اقبال چیمہ  نے معافی مانگ لی،فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (وقائع نگار) الیکشن کمیشن کے بارے میں ریمارکس پر جمشید اقبال چیمہ کے خلاف نوٹس کی سماعت ہوئی۔

جمشید اقبال چیمہ نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی، جمشید اقبال چیمہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ،سماعت کے دوران انہوں نے کہا الیکشن کمیشن کی قدر کرتا ہوں،میرے الفاظ سے اگر دل آزاری ہوئی تو معافی چاہتا ہوں،جس کے بعدالیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں