بچوں میں غذائی کمی ، پسماندہ اضلاع میں 50 سینٹرز قائم، ثانیہ نشتر

 بچوں میں غذائی کمی ، پسماندہ اضلاع  میں 50 سینٹرز قائم، ثانیہ نشتر

اسلام آباد ( نامہ نگار ، ایجنسیاں )وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت سینیٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ حکومت نے بچوں میں غذائی کمی پر قابو پانے کیلئے پسماندہ اضلاع میں 50 سینٹرز قائم کئے ہیں۔

 جون 2022ء میں ہر ضلع میں یہ سینٹرز قائم کر دئیے جائیں گے ۔ جمعہ کو سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر سیمی ایزدی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ غذائیت میں کمی کے باعث بچوں کا قد چھوٹا رہ جاتا ہے ، غربت، ناخواندگی، کم عمری کی شادی، بچوں میں بیماریاں بھی اس کا سبب بنتی ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں