پختونخوا کی ترقی دلی خواہش

 پختونخوا کی ترقی دلی خواہش

پشاور( آ ئی این پی) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ نہ صرف ملاکنڈ ڈویژن بلکہ قبائلی اضلاع سمیت پورے صوبے کی پائیدار بنیادوں پر ترقی دلی خواہش ہے ۔

حکومت کی ترجیحات کا ایک اہم جز ہے جس کیلئے موجودہ صوبائی حکومت قلیل المدتی اور طویل المدتی پلانز کے تحت اقدامات اُٹھارہی ہے ،بدقسمتی سے گزشتہ ادوار میں کسی نے بھی صوبے کے مستقبل کی ضروریات کیلئے کو ئی منصوبہ بندی نہیں کی ، وزیراعلیٰ صرف سوات، ملاکنڈ کو ہی نہیں بلکہ پورے صوبے کو اپنا حلقہ سمجھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سلطان خیل اور پائندہ خیل ضلع اپر دیر کے ایک گرینڈ جرگے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے جمعرات کو وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں اُن سے ملاقات کی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں