نیب بینوولنٹ فنڈ کیسز پر پیشرفت تیز کرے ، پی اے سی
اسلام آباد (وقا ئع نگارخصوصی)پی اے سی کی ذیلی کمیٹی نے نیب کو فیڈرل ایمپلائزبینوولنٹ فنڈ اینڈ گروپ انشورنس فنڈ سے متعلق کیسز پر پیشرفت تیز کرنے کی ہدایت کردی۔
کمیٹی کا اجلاس کنوینر راجہ ریاض کی صدارت میں ہوا جس میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سال 2010 سے 2018 تک کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا، آڈٹ حکام نے کمیٹی کو فیڈرل ایمپلائز بینوولنٹ فنڈ اینڈ گروپ انشورنس فنڈ کی جانب سے غیر مجاز طور پر کی گئی سرمایہ کاری سے متعلق معاملہ پر بریفنگ دی ،نیب حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ستمبر 2021 میں چھ پیرے ہمارے پاس آئے ، کنوینر کمیٹی راجہ ریاض نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں اس پر سست روی ہے ،کمیٹی نے نیب حکام کو ریکوری کی تفصیلات آڈٹ حکام کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی،کنوینر کمیٹی نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ہدایت کی کہ کمیٹی اجلاس سے ایک ہفتہ قبل ڈی اے سی کیا کریں تاکہ ریکارڈ پرآجائے ۔