ڈاکٹر صغیر ،وسیم آفتاب،سلیم تاجک دوبارہ ایم کیو ایم میں شامل

ڈاکٹر صغیر ،وسیم آفتاب،سلیم تاجک  دوبارہ ایم کیو ایم میں شامل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر صغیر احمد،وسیم آفتاب اور سلیم تاجک دوبارہ اپنی پرانی جماعت ایم کیو ایم میں آگئے ۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر تینوں رہنماؤں نے ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر،سینئر ڈپٹی کنوینر اور ڈپٹی کنوینرسے ملاقات کرکے ایم کیو ایم میں شمولیت کااعلان کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم کے رہنماؤں نے کہا کہ ہم اپنے دوستوں ،ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں،یہ 2018 سے ہمارے ساتھ رابطے میں تھے اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری تھا اور ہمارے دوستوں کی خواہش تھی کہ وہ جلد اپنے گھر واپس آجائیں ،ان کے اس جذبے سے کارکنان اور عوام کو حوصلہ ملا ہے اور ان کی شمولیت سے تنظیم کو تقویت ملے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں