نامور پاکستانی کوہ پیما علی رضا سد پارہ انتقال کرگئے
اسلام آباد،راولپنڈی(سٹاف رپورٹر، ایجنسیاں) نامور پاکستانی کوہ پیما علی رضا سدپارہ انتقال کر گئے ۔ علی رضا سدپارہ پہاڑ سے گرنے کے باعث زخمی ہوئے ،وہ ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں گزشتہ روز دم توڑ گئے ، انہیں نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپر د خاک کردیا گیا۔
علی رضا
سدپارہ 1986سے کوہ پیمائی سے وابستہ،انہوں نے 8ہزار میٹر بلند چوٹیوں کو 16بار سر کیا، رواں سال انہیں کے ٹو سر کرنے جانا تھا،علی سد پارہ کے انتقال پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اظہار تعزیت کیا ہے ،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے علی رضا سد پارہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انکی مغفرت کی دعا کی اور ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا ، بلاول بھٹو نے کہا بلند پہاڑوں کی چوٹیوں پر پاکستان کا پرچم لہرانے کا جنون رکھنے والے علی رضا سد پارہ کے انتقال کی خبر میرے لئے باعث صدمہ ہے ، سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔