پرامن تحریک کے رہنما کو دہشتگرد بنا دیا گیا:مشال ملک
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا پرامن تحریک کے رہنما کو دہشت گرد بنا دیا گیا،کسی زمانے میں نیلسن منڈیلا کو دہشت گرد قرار دیا گیا مگر بعد میں انہیں نوبیل انعام سے نوازا گیا۔
جس کے خلاف انکوائری چل رہی ہو اسے بھی ڈیفنڈ کرنے کا حق دیا جاتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بارکے صدر شعیب شاہین، سیکرٹری سعد راجپوت اور دیگر بھی موجودتھے ۔ مشال ملک نے کہاکہ یاسین ملک کو بولنے کی اجازت نہیں دی گئی اور آن لائن سزا سنائی گئی، یاسین ملک کو بولنے کا حق نہیں دیا گیا۔
بھارتی عدلیہ کسی کشمیری کو حقوق نہیں دیتی،بھارتی عدلیہ کا سسٹم کنٹرولڈ ہے ۔ یاسین ملک کہتے ہیں کشمیریوں کی جدوجہد کیلئے زندگی بہت چھوٹی ہے ۔ یاسین ملک نے نیلسن منڈیلا اور گاندھی جی کی طرح سیاسی پرامن تحریک چلائی۔ اقوام متحدہ یاسین ملک کے معاملے پر کمیشن آف انکوائری بنائے ۔ کمیشن کشمیریوں کے اوپر ظلم پر بنایا جائے ۔ قبل ازیں بار کے صدر شعیب شاہین نے اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی جانب سے یاسین ملک کو عمر قید کی سزا کے خلاف قرارداد پاس کی۔ شعیب شاہین نے کہاکہ بھارتی عدالت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments