کنویں میں اترنے والے 5 افرادزہریلی گیس سے جاں بحق

 کنویں میں اترنے والے  5 افرادزہریلی گیس سے جاں بحق

راولپنڈی(خبر نگار)روات کے علاقے ٹھٹھہ گائوں میں کنویں میں زہریلی گیس سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے ،

ترجمان  پولیس کے مطابق کنویں میں موجود زہریلی گیس کی وجہ سے ایک شخص بے ہوش ہو گیا جس کو بچانے کی کوشش میں مزید 7 افراد جن میں ریسکیو کے 2 اہلکار بھی شامل تھے ،کنویں میں اتر ے اور بے ہوش ہو گئے ،روات پولیس نے ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر کنویں سے 3 افراد کو زندہ ، 5 افراد کی لاشیں نکال لیں،لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،جاں بحق ہونے والوں میں ظفر،اظہر،اعجاز،ایان اور صدیق شامل ہیں ۔ ایس پی صدر احمد زنجیر چیمہ کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں