سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کر دئیے جائیں :فرحت اللہ بابر کی تجویز

سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کر  دئیے جائیں :فرحت اللہ بابر کی تجویز

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،دنیا نیوز )پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے پی ڈی ایم کوسپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنے کی تجویزدیدی اور ٹویٹ میں کہا ہے کہ فیصلہ کرنے کا وقت آگیا۔

بلاول بھٹونے فرحت اللہ بابرکا ٹویٹ ری ٹویٹ کردیا۔فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ،پی ڈی ایم اگرآپ طاقت کا توازن بحال کرنا چاہتے ہیں۔اراکین پارلیمنٹ،پی ڈی ایم آئین کا آرٹیکل191پڑھیں،آرٹیکل191کے تحت سپریم کورٹ عدالتی کارروائی کا طریقہ کارطے کرتی ہے ۔فرحت اللہ بابر کا کہنا تھاکہ ججوں کی نامزدگیوں اور ترقیوں کا موجودہ نظام عدلیہ کو صرف ججوں کیلئے اور ججوں کے تابع بناتا ہے ، اس تاثر کو مستحکم نہیں ہونے دیا جانا چاہیے ، اس بیان کا مقصد کسی کی تذلیل کرنا نہیں ۔ان کا کہنا تھاکہ جسٹس فائز عیسیٰ کا حالیہ خط بھی اس حوالے سے ایک اپیل ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں