سیلاب :سانپ ڈسنے کے بلوچستان میں 137،سندھ میں 134 واقعات

سیلاب :سانپ ڈسنے کے بلوچستان   میں 137،سندھ میں 134 واقعات

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان اور سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں سانپ کے ڈسنے کے واقعات بڑھنے لگے ۔

گذشتہ ایک ہفتے کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں سے سانپ کے ڈسنے کے 137 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق یکم جولائی سے 13 ستمبر تک سندھ میں سانپ کے کاٹنے کے 134 واقعات ہو چکے ہیں۔ دادو سول ہسپتال میں ایک ماہ میں سانپ کے کاٹنے کے 30 سے زیادہ کیسز سامنے آئے ۔کچھ عرصہ قبل اینٹی سنیک وینم کی قلت سامنے آئی تھی، صوبائی حکومت کے ریکارڈ کے مطابق اس وقت صوبے میں ساڑھے 18 ہزار کے قریب اے ایس وی موجود ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں