جنرل عاصم منیر،عرفان صدیقی کے شاگردوں میں شامل اردو کی تعلیم حاصل کی
اسلام آباد (سیا سی رپورٹر) پاک فوج کے سترہویں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر معروف دانشور، کالم نگار، مصنف اور شاعر سینیٹر پروفیسر عرفان صدیقی کے شاگردوں میں شامل ہیں۔
جنرل عاصم منیر 1980کی دہائی میں فیڈرل گورنمنٹ سرسید کالج راولپنڈی میں پری میڈیکل کے طالب علم تھے ۔ پروفیسر عرفان صدیقی سے انہوں نے اردو کا مضمون پڑھا۔ دلچسپ اتفاق ہے کہ سبکدوش آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 1970 کی دہائی میں فیڈرل گورنمنٹ سرسید سکول میں زیرتعلیم رہے ، انہوں نے بھی اُردو کی تعلیم عرفان صدیقی سے حاصل کی تھی۔ جن چھ لیفٹیننٹ جنرلز کی سمری آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے بھیجی گئی تھی اُن میں لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود بھی سرسید کالج سے تعلیم یافتہ ہیں اور عرفان صدیقی کے طالب علم رہے ۔