عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ،ہزاروں کارکن رات گئے زمان پارک جمع

 عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ،ہزاروں  کارکن رات گئے زمان پارک جمع

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے ہزاروں کارکن اور رہنما رات گئے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچ گئے ۔

پی ٹی آئی کے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ سے کارکنوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ خدشہ ہے حکومت آج عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کرے گی اس لئے کارکن اپنے لیڈر کی حفاظت کیلئے زمان پارک میں ان کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہوں۔ حماد اظہر ،جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ بھی وہاں موجود تھے ۔حماد اظہر نے مختصر گفتگو میں کہا اہل لاہور اپنے قائد کی جان سے بڑھ کر حفاظت کرینگے ۔ اس موقع پر کارکن نعرے لگاتے رہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں