سمن آباد موڑ انڈر پاس 15 اپریل تک مکمل کرنیکی ڈیڈ لائن :شہریوں کو آمدورفت میں آسانی ہوگی : محسن نقوی

سمن   آباد  موڑ   انڈر  پاس  15  اپریل  تک   مکمل   کرنیکی    ڈیڈ  لائن  :شہریوں   کو   آمدورفت   میں   آسانی   ہوگی : محسن   نقوی

لاہور(سیاسی رپورٹرسے )نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سمن آباد موڑ انڈر پاس پراجیکٹ 15 اپریل تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ۔

 نگران وزیراعلیٰ  محسن نقوی نے ایل ڈی اے اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے پر 24گھنٹے کام کرنے کا پلان بنایاجائے اور وقت سے قبل مکمل کیا جائے اور سمن آباد موڑ انڈر پاس پراجیکٹ کی تیز رفتاری سے تکمیل کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں۔مشینری او رلیبر کی تعداد بڑھاکر منصوبے کی وقت سے قبل تکمیل یقینی بنائی جائے اور منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے ۔ انہو ں نے کہا کہ وقت سے قبل منصوبہ مکمل ہونے سے شہریوں کوآمدورفت میں بے پناہ آسانی ہوگی۔ منصوبے پر کام کے دوران ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے موثر ٹریفک مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔ سمن آباد انڈر پاس بننے سے سمن آباد، گلشن راوی، توحید پارک، ملتان روڈ، چوبرجی، چوک یتیم خانہ اور ملحقہ علاقوں کے لوگوں کو آمد و رفت میں آسانی ہوگی۔ 400میٹر طویل سمن آباد انڈر پاس 2ارب3کروڑروپے کی لاگت سے مکمل ہو گا۔ واضح رہے کہ پہلے اس منصوبے کو مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن30 ستمبر تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں