خاتون کو بے لباس کرنے کی ویڈیو آئی جی کے نوٹس پر پانچ ملزم گرفتار

خاتون کو بے لباس کرنے کی ویڈیو  آئی جی کے نوٹس پر پانچ ملزم گرفتار

شیخوپورہ (نمائندہ دنیا )آئی جی پنجاب عثمان انور کے شیخوپورہ میں خاتون کو بے لباس کرنے کی ویڈیو کا نوٹس لینے پر پولیس نے 5ملزم گرفتار کر لئے ۔

 ترجمان پولیس کے مطابق 

آر پی او شیخوپورہ کی سربراہی میں پولیس کی ٹیم نے ملزموں کو گرفتار کیا، ملزم گھریلو تنازع پر متاثرہ خاتون کو اغوا کرکے ڈیرے پر لے گئے جہاں اسے بے لباس کرکے تشدد کا نشانہ بنایا، واقعہ کے مرکزی ملزم زین کو بھی گرفتار کر لیا گیا، ملزموں کو شبہ تھا کہ خاتون کے خاوند کی وجہ سے ان کی بہن کو طلاق ہوئی تھی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں