خان صاحب کو اپنی گرفتاری نظر آنے لگی تو جیل بھرو تحریک کا ڈرا مہ شروع کردیا:تر جمان پی ڈی ایم

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا کہ جیل بھرو تحریک کے لیے پہلے اپنی گرفتاری دینا ضروری ہے ۔
عمران خان کی جانب سے جیل بھرو تحریک کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے حافظ حمد اللہ نے کہا کہ خان صاحب کو اپنی گرفتاری نظر آنے لگی تو جیل بھرو کا ڈرا مہ شروع کردیا۔اس سے قبل مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ جیل بھرو تحریک میں سب سے پہلے قیادت گرفتاری دیتی ہے ، عمران خان کیسز میں جواب دیں جیل خود بھر جائے گی۔