مودی کے ریاستی جبر پر دنیا کی خاموشی افسوسناک:شیری

مودی کے ریاستی جبر پر دنیا کی خاموشی افسوسناک:شیری

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری ر حمن نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو نے 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان کیا تھااوریہ دن منانے کا مقصد کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور بھارتی ریاستی دہشتگردی کی مذمت کرنا ہے۔

 ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں مقبوضہ جموں وکشمیر سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ حکومت پاکستان اور ہرپاکستانی شہری آزادی کی اس جدوجہد میں غیور کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ، کشمیر میں مودی حکومت کے ریاستی جبر پر دنیا کی مجرمانہ خاموشی افسوسناک ہے ،ہم دنیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں 74سال سے جاری بھارتی ریاستی جبر اور دہشتگردی کا سختی سے نوٹس لے ، اقوام متحدہ اور اقوام عالم کو کشمیریوں کی آزادی، انسانی حقوق اور حق خود ارادیت کا احترام کرنا ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں