جسٹس جواد حسن نے 4منٹ پہلے مختصر فیصلہ سناکر پنجاب کو آئینی بحران سے بچالیا
لاہور (محمد اشفاق سے )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے 4 منٹ پہلے مختصر فیصلہ سناکر پنجاب کو آئینی بحران سے بچالیا۔جسٹس جواد حسن نے صبح 9بجکر 35منٹ پر کارروائی کا آغاز کیا۔
ٹھیک دو گھنٹے بعد تمام فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر 11بجکر 35منٹ پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جس کے بعد عدالتی ذرائع کے مطابق فیصلہ دوپہر تین بجے سنایا جانا تھا پھر شام ساڑھے 5بجے کہا گیا کہ فیصلہ ویب سائٹ پر اپ لوڈ ہوگا جس کے بعد تحریک انصاف کے وکلا اور رہنما حماد اظہر سمیت دیگر عدالت پہنچ گئے اور پھر رات 9بجکر56منٹ پر جسٹس جواد حسن کے کمرہ عدالت میں آئے اور مختصر فیصلہ سناکر چیمبر میں واپس چلے گئے اس حوالے سے اسد عمر نے عدالتی سماعت کے دوران یہ کہا تھا کہ اگر رات دس بجے سے پہلے فیصلہ نہ آیا تو پنجاب میں آئینی بحران پیدا ہو جائے گا۔ جسٹس جواد حسن نے 4منٹ پہلے فیصلہ سناکر پنجاب کو یوں آئینی بحران سے بچا لیا۔