محمد خان بھٹی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر 22مارچ کو دلائل طلب

محمد خان بھٹی کی ضمانت بعد از گرفتاری  کی درخواست پر 22مارچ کو دلائل طلب

لاہور(اپنے خبر نگار سے ،اے پی پی)لاہور کی انسداد رشوت ستانی کی خصوصی عدالت نے سابق وزیر اعلٰی پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سرکاری وکیل سے 22مارچ کو دلائل طلب کرلئے ۔

خصوصی عدالت کے جج علی رضا نے محمد خان بھٹی کی جانب سے صدر لاہور بار رانا انتظار کی وساطت سے دائر درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔محمد خان بھٹی کے وکیل نے مو قف اپنایا کہ میرے موکل کیخلاف انتقامی کارروائی کرتے ہوئے سیاسی مقدمات درج کئے گئے ، ضمانت منظور کی جائے ۔واضح رہے کرپشن کیس میں گرفتارمحمد خان پر 80 کروڑ کی کرپشن کا الزام ہے جبکہ مقدمہ کے دیگر ملزمان فتح محمد ، محمد فریاد ، ارشد ندیم ،نعیم بٹ اور کاشف شکور نے پہلے ہی عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں