برطانیہ پاکستانی ایئر پورٹس کی سکیورٹی کیلئے جدید سکیننگ مشینیں فراہم کریگا

برطانیہ پاکستانی ایئر پورٹس کی سکیورٹی  کیلئے جدید سکیننگ مشینیں فراہم کریگا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے ایئر پورٹس پر سکیورٹی کو انتہائی موثر بنانے کے لیے برطانوی ادارے ڈیپارٹمنٹ فار سکیورٹی جدید سکیننگ مشینیں فراہم کرے گا۔

سی اے اے ذرائع کے مطابق جدید مشینیں کراچی اور لاہور ایئر پورٹس پر سکیورٹی کو موثر بنانے کیلئے دی جا رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق مشینری کی تنصیب کا مقصد برطانیہ سے آنے والے مسافروں اور ان کے سامان کی جدید طرز پر چیکنگ کرنا ہے ۔یہ ٹیکنالوجی بعد ازاں دیگر ایئر پورٹس پر سول ایوی ایشن کو فراہم کیجا ئیگی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں