عمران خان کے خلاف مقدمات پر بنائی گئی جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن جاری

عمران خان کے خلاف مقدمات پر  بنائی گئی جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(دنیا نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دائر مقدمات پر بنائی گئی جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری

 نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت بنائی گئی ہے جو عمران خان پر اسلام آباد میں درج چار مقدمات کی تفتیش کرے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی پانچ افسروں پر مشتمل ہوگی، جے آئی ٹی کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی پنجاب ذوالفقار حمید کریں گے جبکہ وفاقی پولیس کے ڈی آئی جی اویس احمد جے آئی ٹی میں شامل ہوں گے ۔اسکے علاوہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کے افسر بھی شامل ہونگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں