پولیس کی منظم جرائم کے خاتمے میں عدم دلچسپی،آئی جی سندھ کانوٹس

پولیس کی منظم جرائم کے خاتمے میں  عدم دلچسپی،آئی جی سندھ کانوٹس

کراچی(سٹاف رپورٹر)آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن نے منظم جرائم کے خاتمے میں غیرفعالیت پرسنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے سب ڈویژنل پولیس افسران کودس انتہائی بدنام اور اے کیٹیگری کے منشیات، گٹکا، مین پوری کے ڈیلرز، سپلائرز اور مینوفیکچررز کے خلاف سخت کارروائی کاہدف دے دیا ۔

اے آئی جی پی آپریشنز ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ایس ڈی پی اوز کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ اپنے اپنے ذیلی ڈویژنوں میں کام کرنے والے دس بدنام ترین اور اے کیٹیگری کے منشیات، گٹکا ڈیلروں، بیچنے والوں، سپلائی کرنے والوں اور مینوفیکچررز کو گرفتار کر یں اور ان کے خلاف مقدمات درج کریں۔ اس سلسلے میں کی گئی کارروائی آئی جی پی سندھ کے مشاہدے کے لیے 7 اپریل تک ای میل ایڈریس پر پیش کی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں