پشین :ٹرک اور گاڑی میں تصادم ،4 افراد جاں بحق

پشین :ٹرک اور گاڑی میں  تصادم ،4 افراد جاں بحق

کوئٹہ،پشین (اے پی پی، مانیٹرنگ ڈیسک) پشین میں ٹریفک حادثہ 4 افراد جاں بحق اور 3زخمی ہو گئے ۔

پو لیس کے مطابق جمعرات کو ضلع پشین کے علاقے کلی خانان بوستان بی کے قریب کوئٹہ ژوب روڈ پر منی ٹرک اور گاڑی کی آپس میں ٹکرہو گئی جس کے نتیجے میں سراج الدین ،مراد خان ،ثاقب علی اورجمال الدین جاں بحق جبکہ محمد ظریف سمیت 3افراد زخمی ہو گئے ۔ پولیس  نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا ۔ حادثہ میں ٹرک اور گاڑی مکمل تباہ ہوگئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں