شوگر، کولیسٹرول، بلڈ پریشر کی دوائیں مہنگی کردی گئیں
لاہور(سید سجاد کاظمی سے )پاکستان میں شوگر کے مریضوں کی لائف لائن انسولین ھمولین کی قیمت2500 سو سے بڑھا کر 3000 کردی گئی ، دل کے امراض میں کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے والی دوا لپی گیٹ کی قیمت 225 سے بڑھا کر 270 روپے کردی گئی ۔
ٹرائی فورج گولی دل کے امراض اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے لئے ہے اسکی قیمت 364 روپے سےبڑھ کر 436 روپے 80 پیسے ہوگئی ہے ،بلڈ پریشر کنٹرول کی گولی کنکور کی قیمت 274 اعشاریہ 92 سے بڑھ کر 329 روپے 90 پیسے ہوگئی ہے ، دیگر بہت ساری ادویات شامل ہیں جس میں کینسر کے مریض اور گردوں کے مریضوں کی ادویات انتہائی اہم ہیں۔ینگ لائرز فورم کے صدر نور مہر نے ادویات کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ تصور کیا جاتاہے جو کہ بہت بڑا ظلم ہے ۔