کچے میں 48 ویں روز بھی پولیس کا ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن

کچے میں 48 ویں روز بھی  پولیس کا ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن

لاہور،رحیم یارخان(کرائم رپورٹر ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب پولیس کا رحیم یار خان اور راجن پورسمیت کچہ کے دیگر علاقوں میں ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گرینڈ آپریشن 48 ویں روز بھی جاری رہا ،پولیس ٹیموں نے اندرون کچہ کے متعدد علاقوں سے کریمنلز کی کمین گاہوں اور خفیہ ٹھکانوں کا خاتمہ کردیا ۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق راجن پور پولیس نے کچہ میں قیام امن کے بعد ڈاکوؤں، دہشت گردوں سے کلیئر کرائے گئے علاقہ چک مورو اور کچی جمال میں شہید راؤ راحت سلیم پولیس کمیونٹی سکول قائم کردیا ہے ،ڈی پی او راجن پور نے بتایا کہ کمیونٹی سکول میں زیر تعلیم بچوں کو پولیس کی جانب سے مفت کتابیں، بیگ، یونیفارم،دوپہر کا کھانا دیا جا رہا ہے اور یہاں مقامی شہریوں اورفرار سہولت کاروں کے بچے بھی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ کچہ میں آنے والی نسلوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرکے معاشرہ کا مفید شہری بنائیں گے ۔ دریں اثنا رحیم یارخان کے کچے کے علاقہ میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ڈرون ٹیکنالوجی سے علاقہ کی ریکی و نگرانی کی جا رہی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں