ق لیگ کا اے پی سی بلانے کا اعلان پی ٹی آئی کو دعوت دی جائیگی

 ق لیگ کا اے پی سی بلانے کا اعلان  پی ٹی آئی کو دعوت دی جائیگی

لاہور اسلام آ باد (سیاسی رپورٹر سے ، نیوز ایجنسیاں )پاکستان مسلم لیگ ق نے تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل آل پارٹی کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا۔

 ترجمان ق لیگ کے مطابق اے پی سی میں تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی جائیگی، پی ٹی آئی کو بھی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق اے پی سی کا مقصد سیاسی جماعتوں کوایک میز پر اکٹھا کر کے بات چیت سے مسائل حل کرنا ہے ، تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرکے تاریخ طے کی جائے گی۔ ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت نے وفود سے گفتگو میں کہاکہ جذبات ، نادانی اور ذاتی دشمنی میں ملک دشمنی کی جا رہی ہے ۔ فوج پر تنقید کرنے والے شام، عراق اور افغانستان کی حالت دیکھ لیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور پاک فوج امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکز ہے ۔پاکستان ، پاک فوج کو نقصان پہنچانا اسلام اور پوری امت کو کمزور کرنا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں