پی ٹی آئی فنڈنگ:مزید18کمپنیوں کاسراغ،ریکارڈطلب

پی ٹی آئی فنڈنگ:مزید18کمپنیوں کاسراغ،ریکارڈطلب

اسلام آباد (خبر نگار)ایف آئی اے نے تحریک انصاف کو فنڈنگ کرنے والی کمپنیوں کیخلاف تحقیقات کو مزید تیز کر دیاہے ، 18 کمپنیوں سے ریکارڈ طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

متعدد کمپنیاں غیر رجسٹر ہیں، ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے احکامات کی روشنی میں ایف آئی اے تحریک انصاف کو فنڈنگ کرنے والی کمپنیوں کی تحقیقات کر رہی ہے ،تحقیقات کے دوران تحریک انصاف کو فنڈنگ کرنے والی مزید 18 کمپنیوں کا سراغ لگایا گیاہے جنہوں نے مبینہ طور پر غیر قانونی فنڈنگ کی،ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے 18 رجسٹرڈ اور نان رجسٹر کمپنیز کو کال اپ نوٹسز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،ذرائع کے مطابق غیر قانونی فنڈنگ میں ملوث 25کمپنیوں میں سے صرف 11کمپنیاں سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں رجسٹرڈ ہیں، جن کمپنیوں نے پی ٹی آئی کو مبینہ طور پر غیرقانونی فنڈنگ کی ان میں سے 7کراچی، 2لاہور اور پشاور سے صرف 2کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں