منی لانڈرنگ کیس،ایف آئی اے کا مونس کو پیشی کیلئے تیسرا نوٹس

منی لانڈرنگ کیس،ایف آئی اے  کا مونس کو پیشی کیلئے تیسرا نوٹس

لاہور (نمائندہ دنیا )ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں مونس الٰہی کو تیسرا کال اپ نوٹس جاری کردیا ۔آج پیش ہو کر جوابات جمع کروانے کی بھی ہدایات جاری کر دیں ۔

ایف آئی اے کے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کو یکم جون کو ایف آئی اے کے روبرو پیش ہوکر بیان ریکارڈ کروانے کا نوٹس جاری کر دیا ۔انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پیشی کے دوران قومی شناختی کارڈ ، دستاویزی ثبوت اور بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات ساتھ لائیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں