شہزاد اکبر کے بھائی کی بازیابی کیلئے پولیس کو2دن کی مہلت، اہلکاروں کیخلاف مقدمہ

 شہزاد اکبر کے بھائی کی بازیابی  کیلئے پولیس کو2دن کی  مہلت، اہلکاروں کیخلاف مقدمہ

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے ،خبرنگار)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی آئی جی آپریشنز کوسابق مشیراحتساب شہزاداکبر کے بھائی مراداکبرکودو روزمیں پیش کرنے کی ہدایت کردی،جسٹس محسن اخترکیانی نے بازیابی کی درخواست پرسماعت کی۔

عدالتی حکم پر ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ سماعت 2 جون تک ملتوی کردی،قبل ازیں تھانہ شالیمارپولیس نے مراداکبرکے بیٹے دانیال اکبرکی درخواست پر گھر میں چھاپہ مارنے اور مراداکبرکولے جانے والے اہلکاروں کے خلاف اغواکا مقدمہ درج کرلیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں