آج 200 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا جائے گا

آج 200 بھارتی ماہی گیروں  کو رہا کیا جائے گا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت مزید 200 بھارتی قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، بھارتی ماہی گیروں کو اسی ہفتے رہا کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے رہا کئے گئے قیدی واہگہ بارڈر پرآج بھارتی حکام کے حوالے کیے جائیں گے ، قیدیوں کی رہائی سے متعلق بھارتی ہائی کمیشن کو آگاہ کر دیا گیا ہے ،پاکستان رواں ماہ 198 بھارتی قیدیوں کو پہلے ہی رہا کر چکا ہے ، پاکستان نے بھارت سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی جیلوں میں قید پاکستانی قیدیوں کو رہا کرے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں