القادر ٹرسٹ واضح کیس ، اس سے بڑی بدعنوانی کی کوئی مثال نہیں :عرفان قادر

 القادر ٹرسٹ واضح کیس ، اس سے بڑی  بدعنوانی کی کوئی مثال نہیں :عرفان قادر

اسلام آباد(صباح نیوز)معاون خصوصی وزیراعظم عرفان قادر نے کہا ہے کہ قومی دولت لوٹنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانا ہوگی۔

جنہوں نے کچھ نہیں کیا انہیں کسی مقدمے میں نہیں پھنسایا جائے گا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ القادر ٹرسٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی  اور ان کی اہلیہ کا ذکر آتا ہے جبکہ فرح گوگی اور زلفی بخاری بھی اس میں شامل ہیں۔ یہ واضح کیس ہے ، دنیا میں اس سے بڑی بدعنوانی کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ احتساب کو ظلم و جبر کے طور پر پیش نہیں کیا جائے گا۔ نیب کے قانون میں اب ضمانت والا راستہ کھل گیا، قانون کی نظر میں سب برابر ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں