فاروق اعظم سمیت مزید 6 ارکان پی ٹی آئی سے الگ

فاروق اعظم سمیت مزید 6 ارکان پی ٹی آئی سے الگ

بہاولپور( نیوز ایجنسیاں ) تحریک انصاف کے 2سابق ارکان قومی اسمبلی فاروق اعظم ملک اور سید اصغر شاہ سمیت 6ارکان اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے فاروق اعظم نے اپنے بیان میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی اور سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ میری 80 سال عمر ہے او ر اب سمجھ نہیں آتا کہ کیا کروں، اس لیے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کرتا ہوں۔منچن آباد سے این اے 166کے سابق ایم این اے اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر سید اصغر شاہ نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ سید اصغر شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9مئی کے واقعہ کی پرزور مذمت کرتا ہوں اور پی ٹی آئی سے مکمل علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہمارا فخر ہے پاک فوج سرحدوں پر پہرہ دیتی ہے ۔فیصل آباد سے پی ٹی آئی کے 2سابق ایم پی ایز سمیت بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والوں نے بھی ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ، سابق ایم پی اے چودھری علی اختر سابق صوبائی وزیر چودھری ظہیر کے چھوٹے بھائی ہیں، چو دھری علی اختر،شکیل شاہدفیصل آبا د سے لا رڈ میئر رانا زاہد محمو د،فیصل آبا د چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر تحریک انصا ف بزنس فورم کے رہنما احتشا م جا وید،رانا اسرار ااور دیگر نے ساتھیو ں سمیت پر یس کا نفرنس کے دورا ن 9مئی کے واقعات کی مذمت کر تے ہوئے پی ٹی آئی سے لا تعلقی کا اظہا ر کیا۔سابق صوبائی وزیر سید احمد حسین شاہ نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا،اپر کوہستان پی کے 25 سے سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد دیدار خان اور پی کے 26 لوئر کوہستان سے سابق رکن صوبائی اسمبلی عبدالغفار شاہ نے پاکستان تحریک انصاف سے اپنی راہیں جدا کرنے کا اعلان کر دیا۔ شجاع آباد سے سابق رکن قومی اسمبلی ابراہیم خان ملیزئی نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا 9 مئی کے واقعات کے بعد کوئی محب وطن پی ٹی ائی کا حصہ نہیں رہ سکتا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں