نفرت پھیلانے والوں کا بلیک آؤٹ کیا جائے،پیمرا کے چینلز کو احکامات جاری

نفرت  پھیلانے  والوں  کا  بلیک  آؤٹ  کیا   جائے،پیمرا   کے  چینلز  کو   احکامات   جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پیمرا کی جانب سے تمام چینلز کیلئے ضابطہ اخلاق کے احکامات جاری کر دئیے گئے ، پیمرا نے کہا 9مئی کے واقعات میں سرکاری املاک کو تباہ کیا گیا، 9 مئی کو انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالا گیا۔

 وفاق کو کمزور کرنے کیلئے ریاست مخالف جذبات کو ابھارا گیا، ریاست مخالف سرگرمیاں ایک سیاسی جماعت کے مشتعل کارکنوں نے کیں، ایک سیاسی جماعت کا مقصد اداروں اور ریاست کو نقصان پہنچانا تھا، یہ ایک خوفناک رجحان ہے جس کی مذمت کی جانی چاہیے ، ایسی سرگرمیوں کو فروغ دینے والوں کا میڈیا بائیکاٹ ہونا چاہیے ، پیمرا نے اس تناظر میں تمام چینلز کومحتاط رہنے کی ہدایت کردی اور کہا ریاست مخالف جذبات ابھارنے والے شخص کو ایئر ٹائم نہ دیا جائے ، ٹائم ڈیلے میکانزم کاموثر استعمال کیا جائے ، قومی یکجہتی کو فروغ دیا جائے ،نفرت پھیلانے والوں کابلیک آئوٹ کیا جائے ، چینل پر نفرت انگیز تشدد کے پیروکاروں اور منصوبہ سازوں کو وقت نہ دیں، تمام چینلز پرتشدد ،لسانی اور فرقہ ورانہ مواد نشر نہ کرنا یقینی بنائیں، مسلح افواج ،عدلیہ ،نظریہ پاکستان،پاکستان کی سالمیت کا خیال رکھا جائے ، ماسوائے مخصوص حالات کے تمام شہریوں کو آزاد ی اظہار رائے کا حق ہے ، تشدد،نفرت آمیز ،نقص امن پر اکسانے والے بیانات پر پابندی ہے ، آزادی اظہار رائے کی حفاظت کے ساتھ امن کا قیام بھی ضروری ہے ، چینلز کو تاکید کی جاتی ہے کہ پیمرا قوانین ،آئین ،سپریم کورٹ احکامات کی پابندی کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں