اگر غلطی ہوئی ہے تو ہمیں معاف کر دیا جائے :گرفتار خواتین

اگر غلطی ہوئی ہے تو ہمیں معاف کر دیا جائے :گرفتار خواتین

لاہور(اپنے خبر نگار سے )انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں 4 خواتین کو شناخت پریڈ کیلئے 6 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔پولیس نے حملے کے الزام میں گرفتار4خواتین کو انسداد دھشت گردی عدالت میں پیش کیا ۔

انسداد دھشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی ۔تفتیشی افسر نے خواتین کی شناخت پریڈ کی استدعا کی ۔خواتین کو چہرے پر کپڑے ڈال کر کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا ۔خواتین ملزمان میں فرحت فاروق، فرح خان ،صدف ندیم اور سنیہ ساجد شامل ہیں ۔ خواتین نے موقف اپنایا کہ اگر ہم سے غلطی ہوئی ہے تو ہمیں معاف کر دیا جائے ہم قوم کی مائیں اور بیٹیاں ہیں ۔ہم نے کچھ نہیں کیا ہم بے گناہ ہیں۔ امید ہے ہمیں انصاف ملے گا ۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ کو شناخت پریڈ کے عمل سے گزرنا پڑے گا شناخت پریڈ قانونی تقاضا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں