بارش، ژالہ باری، پہاڑی علاقوں میں سردی لوٹ آئی

بارش، ژالہ باری، پہاڑی  علاقوں میں سردی لوٹ آئی

لاہور،اسلام آباد، پشاور (آن لائن، اپنے رپورٹر سے ) ملک کے مختلف حصوں میں بارش ،ژالہ باری، پہاڑوں پر برفباری کاسلسلہ جاری، سردی لوٹ آئی،لاہور اور دیگر شہروں میں وقفے وقفے سے بارش، کشمیر میں رابطہ سڑکیں بند، اسلام آباد، پشاور، ڈی آئی خان،ایبٹ آباد، سوات میں بھی بادل خوب برسے ، آج پھر بارش کاامکان ہے ۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ شہر میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کی پیش گوئی ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں جڑواں شہروں سمیت بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور بعض مقا مات پر ژالہ باری کے سلسلے نے موسم کو سرد بنا دیا ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں