وفاقی شرعی عدالت کے نئے چیف جسٹس اقبال حمید الرحمن نے حلف اٹھالیا

وفاقی شرعی عدالت کے نئے چیف  جسٹس اقبال حمید الرحمن نے حلف اٹھالیا

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)وفا قی شرعی عدالت کے نئے چیف جسٹس اقبال حمید الرحمن نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، ان سے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے حلف لیا۔

تقریب حلف برداری سپریم کورٹ کے تقریباتی ہال میں منعقد ہوئی جس میں سپریم کورٹ کے دیگر ججز ،اٹارنی جنرل اور دیگر وکلا شریک ہوئے ،جسٹس اقبال حمید الرحمان اس سے قبل سپریم کورٹ میں بھی بطور جج فرائض انجام دے چکے ہیں، جسٹس اقبال حمید الرحمان نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے اکتوبر 2016 میں استعفیٰ دیدیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں