یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف اشیا 3 سے 190روپے تک مہنگی

یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف اشیا  3 سے 190روپے تک مہنگی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی) یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف اشیا 3روپے سے 190 روپے تک مہنگی کر دی گئیں۔ یوٹیلیٹی سٹورز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جام کی 450 گرام والی بوتل کی قیمت میں 74روپے ، شہد 500 گرام کی قیمت میں 101 روپے تک اضافہ کیا گیا ۔

اعلامیے کے مطابق ایک کلو چکن سپریڈ 190 روپے اور ایک کلو مایونیز100 روپے تک مہنگی کی گئی ۔ کیچپ 800 گرام 79 روپے ،ساس 800 گرام 79 روپے ،ایک کلو اچار 80 روپے تک مہنگا کر دیا گیا ۔اعلامیے میں کہا گیا جوشاندہ 3 روپے اور اسپغول 30 روپے مہنگا کیا گیا ۔ عرق اور سیرپ 20 سے 40 روپے تک مہنگے کیے ہیں۔قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں