سپیشل ایجوکیشن پنجاب ،سرکاری ونجی کالجز کا 6،وفاق کا 10جون سے گرما تعطیلات کا اعلان

سپیشل ایجوکیشن پنجاب ،سرکاری  ونجی کالجز کا 6،وفاق کا 10جون  سے گرما تعطیلات کا اعلان

لاہور،اسلام آباد(ایجوکیشن رپورٹر،اپنے رپورٹر سے ) محکمہ سپیشل ایجوکیشن اور سرکاری ونجی کالجز نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

جس کے مطابق پنجاب میں 6جون سے 20اگست تک تعطیلات ہونگی۔ سپیشل ایجوکیشن کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ طلبہ کی صلاحیتوں اور کلاسز کو دیکھتے ہوئے ان کو ہوم ورک دینگے ، ڈائریکٹر جنرل سپیشل ایجوکیشن احکامات پر عملدرآمد کروائے گا۔ پنجاب کے سرکاری ونجی کالجزموسم گرما کی تعطیلات کے سلسلہ میں منگل چھ جون سے اتوار 20 اگست تک بند رہیں گے کالجز سوموار 21 اگست کو دوبارہ کھلیں گے البتہ گریجویٹ کالجز جہاں بی ایس کی تعلیم دی جا رہی ہے اپنی یونیورسٹی کے شیڈول کے مطابق کھلے رہیں گے ۔دوسری جانب وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق تعلیمی ادارے 10 جون سے 31 جولائی تک بند رہیں گے تاہم اداروں کے سربراہان ضروری سٹاف کو بلا سکیں گے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کے بعد یکم اگست سے سکول دوبارہ کھل جائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں