جہانگیر ترین کا نواز شریف سے ملاقات کیلئے لندن جانیکا فیصلہ

جہانگیر ترین کا نواز شریف سے ملاقات کیلئے لندن جانیکا فیصلہ

اسلام آباد ( نیوز ایجنسیاں ، دنیا نیوز)آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن )سے ایڈجسٹمنٹ یا انتخابی اتحاد کیلئے جہانگیر ترین کی جلد لندن روانگی متوقع ہے ، جہانگیر خان ترین نے اہم سیاستدانوں اور پی ٹی آئی کے ناراض و الگ ہونے والے رہنماؤں سے قریبی رابطے اورملاقاتیں کیں ۔

سینئر رہنما جہانگیر ترین نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کیساتھ بھی ابتدائی مشاورت کرلی ۔ ذرائع کے مطابق مستقبل میں سیاسی طور پر ساتھ چلنے پر بھی ابتدائی مشاورت کی گئی ۔ تحریک انصاف کے پچاس سے زیادہ سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ترین گروپ کو اپنی حمایت کا یقین دلا چکے ہیں۔آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن سے ایڈجسٹمنٹ یا انتخابی اتحاد کیلئے جہانگیر ترین کا لندن جانے کا بھی پلان ہے ۔ نوازشریف سے ملاقات میں ترین گروپ اور ن لیگ کے درمیان آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور تعاون کا طریقہ کار طے کیا جائے گا۔ (ن )لیگ نے جہانگیر ترین کی حالیہ سرگرمیوں اور جوڑ توڑ پر کچھ تحفظات کا اظہار کیا تھا، ذرائع کے مطابق ترین نے وزیر اعظم شہباز شریف اور نواز شریف پیغام بھجوایا کہ ان کی سیاسی کوششیں (ن )لیگ کیلئے نقصان دہ نہیں ہونگی۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے اسلام آباد میں اپنی لیگل ٹیم سے بھی مشاورت کی اور الیکشن کمیشن میں پارٹی رجسٹریشن سے متعلق لیگل ٹیم کو ہدایات دی ہیں۔جہانگیر ترین نے اپنی نااہلی سے متعلق ممکنہ پٹیشن پر بھی لیگل ٹیم سے مشاورت کی ۔جہانگیر ترین اسلام آباد میں 3دن ملاقاتوں کے بعد خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں