کچھ لوگ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے ہیں :عطا تارڑ

کچھ لوگ چیئرمین پی ٹی آئی  کے خلاف وعدہ معاف گواہ  بننے والے ہیں :عطا تارڑ

اسلام آباد(نامہ نگار) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاتارڑ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اوچھے ہتھکنڈوں سے بچ نہیں سکتے انہیں اپنے کئے کی سزا ملے گی ، 9 مئی کے واقعات میں ملوث مجرموں کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایاجائے گا۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین نے 190 ملین پائونڈ سکینڈل میں گرفتاری سے بچنے کے لئے حساس تنصیبات پر حملہ 

 کرایا۔پریس کانفرنس میں انہوں نے کہاکہ 9 مئی کو چندشر پسند عناصر نے وہ کام کر دکھایا جو دشمن 70 سال میں نہیں کر سکا چیئرمین پی ٹی آئی نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹر ویو دیتے ہوئے ان واقعات کی ذمہ داری قبول کی ۔جیل یا تحویل میں کسی خاتون سے زیادتی یا تشدد کا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا ،کچھ لوگ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں