پی ٹی آئی کے لوگ مرضی سے پارٹی چھوڑ رہے :وزیر داخلہ
اسلام آباد( نیوز ایجنسیاں )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا احمقانہ پن اور تکبر ان کو لے ڈوبا ہے ، یہ ایک ہفتے سے زیادہ جیل نہیں کاٹ سکتے ۔
جتنے لوگ تحریک انصاف کو چھوڑ رہے ہیں وہ اپنی مرضی سے چھوڑ رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے لیڈر نواز شریف کو سیاست ، پارٹی اور ملک سے نکال رہے تھے ۔پرویز الٰہی نے کرپشن میں اس بار بڑا ہاتھ مارا ہے ۔ پرویز الٰہی باعزت طریقے سے عدالت جاتے ،گرفتاری پیش کرتے ۔ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب کسی نے تحریک انصاف کے ساتھ کیا مذاکرات کرنے ہیں۔پرویز الٰہی اس انویسٹی گیشن میں شامل ہی نہیں ہوتے ، عدالت میں پیش نہیں ہوتے ۔ پرویز الٰہی نے کرپشن میں اس بار بڑا ہاتھ مارا ہے ۔