مہنگائی کی شرح42.67فیصدپر،ایک ہفتے میں پیاز،آلو سمیت19اشیا مہنگی

مہنگائی  کی  شرح42.67فیصدپر،ایک  ہفتے  میں  پیاز،آلو  سمیت19اشیا  مہنگی

اسلام آباد (خبرنگارخصوصی)پاکستان شماریات بیورو کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق یکم جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی میں0.03فیصد کا اضافہ ہوا ، 19اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ،14اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 18 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔سالانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 42.67فیصد کا اضافہ ہوا ۔

چینی136روپے کی نئی بلندی تک جا پہنچی۔کراچی میں 20کلو آٹے کا تھیلا 3ہزار روپے ، اسلام آباد میں1کلو آٹا167.39روپے ریکارڈ کیا گیا، دال مسور330روپے ، دال مونگ320روپے ، دال ماش510روپے ،دال چنا300روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے ۔ ایک ہفتے کے دوران پیاز3.77روپے ،آلو2.32روپے ، مرغی12روپے فی کلو، انرجی سیور بلب6.6روپے ، ٹماٹر47پیسے ، نمک 57پیسے ، گائے کا گوشت ہڈی والا 7.62روپے ، ٹوٹا چاول1.46روپے ، بکرے کا گوشت9.24روپے ،تازہ دودھ90پیسے ، ڈبل روٹی54پیسے ،گڑ 72پیسے ، دہی65پیسے ، دال ماش1.08روپے ، دال مسور54پیسے ، خشک دودھ1.26روپے ، چینی 15پیسے فی کلو مہنگی ہوئی جبکہ ایل پی جی سلنڈر 140روپے ،20کلو آٹے کا تھیلا 106.7پیسے ،کیلا9.48روپے ، پٹرول سپر8.02روپے ، ہائی سپیڈ ڈیزل3.98روپے ، ایک کلو گرام ڈالڈا گھی11.21روپے ، سرسوں کا تیل 8.89روپے ، کوکنگ آئل ڈالڈا44.11روپے ، دال مونگ3.57روپے ، 2.5کلو گھی کا ڈبہ16.34روپے ، دال چنا25.53روپے ، لہسن1.22روپے ،باسمتی چاول35پیسے فی کلو سستے ہوئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں