ٹریفک پولیس سے جھگڑا کرنیوالوں کو پورا جرمانہ کریں چاہے میرا بیٹا کیوں نہ ہو:جسٹس شاہد کریم

ٹریفک  پولیس  سے  جھگڑا  کرنیوالوں  کو  پورا  جرمانہ  کریں  چاہے  میرا  بیٹا  کیوں  نہ  ہو:جسٹس  شاہد  کریم

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہورہائیکورٹ نے ٹریفک پولیس سے جھگڑا کرنے والوں کے خلاف فوری مقدمات درج کرنے کا حکم دیدیا۔

بدتمیزی کرنے والوں کوپورا جرمانہ کریں ، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ سینئر افسر اتنے کمزور ہیں کہ اب لوگ دلیر ہوکر پولیس والوں سے جھگڑتے ہیں، بدتمیزی کرنے والے کسی کے ساتھ نرمی نہ برتی جائے چاہے وہ میرا ہی بیٹا کیوں نہ ہو۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس  شاہد کریم نے سموگ تدارک کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ اور پنجاب حکومت کی خاتون لائافسر پیش ہوئے ،ممبر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ فصلوں کی باقیات جلانے پر دو لاکھ کی بجائے صرف پچاس ہزار جرمانہ کیا جارہا ہے ، عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرلی۔ ممبر ماحولیاتی کمیشن نے بتایا سرکاری سکولوں میں 56 ہزار درخت لگانے کا منصوبہ ہے ،عدالت نے ہدایت کی کہ کسی تعلیمی ادارے کی گرائونڈز میں تعمیرات نہ کی جائیں، شہر کے سات ہزار پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں شجرکاری کی جائے ۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9 جون تک ملتوی کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں