سونا 1600 روپے تولہ سستا

سونا 1600 روپے تولہ سستا

کراچی (بزنس رپورٹر)سونا 1600 روپے تولہ سستا ہوگیا۔ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران ایک تولہ سونا 3100روپے اور دس گرام سونا2658روپے سستا ہو گیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران فی اونس سونا3ڈالر مہنگا ہو ا ۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت1600روپے کمی سے 2لاکھ31ہزار400روپے ہو گئی، اسی طرح 1371روپے کمی سے دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ98ہزار388روپے پر آ گئی جبکہ ہفتہ کے روز عالمی مارکیٹ میں27ڈالرکی نمایاں کمی سے فی اونس سونا1948ڈالر پر آگیا ۔فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2750 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2357.68 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں