مفاہمت اور مذاکرات کے بغیر راستہ نکالناناممکن:تھنک ٹینک

  مفاہمت اور مذاکرات کے بغیر راستہ نکالناناممکن:تھنک ٹینک

لاہور (دنیا نیوز) دنیا نیوز کے پروگرام ‘‘تھنک ٹینک ’’کی میزبان مریم ذیشان سے گفتگو کرتے ہوئے معروف تجزیہ کار ایاز امیر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان نے سمجھداری کی بات کی۔

 عدالت اس دور میں بھی اپنا کام کر رہی اور دلیرانہ فیصلے کئے ، چودھری پرویزالٰہی سے کیا ہوا؟پہلے ایک پھر دوسرا اور اب تیسرا مقدمہ چل رہا ، شاہد خاقان نے کہا آگے کا راستہ کیا ہے ؟، پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن کرکے دبانے کی کوشش کی جا رہی ۔ گروپ ایگزیکٹو ایڈیٹر دنیا نیوزسلمان غنی نے کہا کہ جب پنجاب اسمبلی توڑی جا رہی تھی تو پرویزالٰہی چیختا نظر آ رہا تھا، ہمیں اس عمل کا جائزہ لینا چاہیے کہ نوبت یہاں تک کیسے پہنچی، جمہوریت ڈائیلاگ کے عمل کا نام ،اسی سے حل نکلتا ہے ، پاکستان میں جمہوریت تو ہے مگر عوام مہنگائی کے زد میں ہیں، اس نظام کو عوام بھگت رہے ہیں۔ معروف تجزیہ کارحسن عسکری نے کہا کہ سیاسی عمل میں کبھی جمود نہیں آتا، وقتی طور پر آ بھی جائے تومصنوعی ہوتا ہے ،دیکھنا ہے آگے کیسے بڑھا جائے ؟، متعلقہ جماعتوں کو بات کرنا ہوگی ، نوجوان ڈگریاں لے کر بیٹھے ہیں کوئی راستہ نہیں ۔ معروف تجزیہ کار رشید صافی نے کہا کہ شاہد خاقان کی جماعت ان کو سنجیدگی سے لے رہی ہے ، انہوں نے مفاہمت کے راستے کی درست بات کی ، مفاہمت اور سیاسی مذاکرات کے بغیر راستہ نکالنا ممکن نہیں، مگر اس کے لئے پرویزالٰہی کو اپنی لیڈرشپ کوقائل کرنے میں زیادہ محنت کرنا ہوگی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں