ملی یکجہتی کونسل کا سیاسی، معاشی بحران پر شدید تشویش کا اظہار
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے) ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مشاورتی اجلاس کے متفقہ اعلامیہ میں موجودہ ملکی سیاسی، معاشی اور سماجی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ۔۔۔
آئین پاکستان ایک مقدس دستاویز ہے اور اس میں ہر ادارے کا دائرہ کار متعین ہے ،احتجاجی جلوس ، جلسے اور ریلیاں نکالنا ہر جماعت کا قانونی حق ہے تاہم قومی و ملکی املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ جماعتوں کے قائدین کی ذمہ داری ہے کہ اپنے کارکنان کو سڑکوں پر لاتے ہوئے امن وامان کو بھی یقینی بنائیں، اجلاس کی صدارت کونسل کے سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کی ۔اجلاس میں فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی حکومت کی بربریت کی شدیدمذمت کی گئی۔ شرکانے ایران و سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کی بحالی پر اظہار مسرت کیا۔