پاک فوج کا ٹرک بے قابو ہو کر دریائے نیلم میں جاگرا، 4جوان شہید

پاک فوج کا ٹرک بے قابو ہو کر دریائے نیلم میں جاگرا، 4جوان شہید

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وادی نیلم کے علاقہ چانگن میں پاک فوج کا ٹرک بے قابو ہو کر دریائے نیلم میں گرنے سے 4 جوان شہید ہوگئے۔

نیلم پولیس کے مطابق شاہراہ نیلم پر چانگن میں پاک فوج کا مال بردار ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری گھائی میں گر کر دریائے نیلم میں ڈوب گیا۔ اطلاع ملتے ہی مسلح افواج اور سول ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی آپریشن شروع کیا، ڈوبنے والے چاروں جوانوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔مال بردار ٹرک بٹراسی سے منڈکرو جا رہا تھا۔ وزیراعظم آزادکشمیر چودھری انوارالحق نے حادثہ میں 4جوانوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے بھی حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں