منی لانڈرنگ :سلیمان شہباز دیگر کی بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب

منی لانڈرنگ :سلیمان شہباز دیگر کی  بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور کی سپیشل کورٹ سینٹرل نے منی لانڈرنگ مقدمے میں سلیمان شہباز سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں پر دلائل کے لیے فریقین کے وکلا کو طلب کر لیا اورسماعت 24 جون تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق سپیشل کورٹ سینٹرل کے جج بخت فخر بہزاد نے منی لانڈرنگ مقدمے پر سماعت کی، وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز سمیت دیگر ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور حاضری مکمل کرائی ۔ سپیشل کورٹ کے جج نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ مقدمے کا اوریجنل ریکارڈ کدھر ہے ؟ ،جس پر تفتیشی ندیم اختر نے بتایا کہ مقدمے کا ریکارڈ پہلے چالان کے ساتھ لگا ہے ۔ جج بخت فخر نے کہا کہ مقدمے کا تمام ریکارڈ نہیں ہے ، انویسٹی گیشن کس افسر نے کی تھی؟۔ تفتیشی نے جواب میں کہا پہلے علی مردان نے تفتیش کی تھی اس کا کراچی تبادلہ ہو گیا ۔عدالت نے استفسار کیا کہ ایف آئی اے پراسیکیوٹر کہاں ہے ؟ ۔تفتیشی نے جواب میں کہا بیمار ہیں اس لئے وہ نہیں آسکے ۔ سپیشل کورٹ سینٹرل نے کارروائی 24 جون تک ملتوی کر دی اورآئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں