پشاور :نافرمان بیٹوں کے تشدد سے تنگ ماں پولیس کے پاس پہنچ گئی

پشاور :نافرمان بیٹوں کے تشدد سے  تنگ ماں پولیس کے پاس پہنچ گئی

پشاور(نیوز ایجنسیاں)نافرمان بیٹوں کے تشدد اور مارپیٹ سے تنگ خاتون پولیس کے پاس پہنچ گئی۔

 تفصیلات کے مطابق سیٹھی ٹاؤن کی رہائشی خاتون نے پولیس حکام سے درخواست کی کہ اسے بیٹوں کے تشدد نجات دلائیں۔ اے ایس پی فقیرآباد سید طلال کے مطابق متاثرہ خاتون کے بیٹے ان سے پیسے مانگتے ، انکار پر گالم گلوچ اور تشدد کرتے تھے ، خاتون کے دونوں بیٹوں کو طلب کر کے وارننگ دی گئی ہے کہ دوبارہ شکایت ملی تو سخت کارروائی ہوگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں