ضلعی صدر پی ٹی آئی کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھیج دیا گیا

ضلعی صدر پی ٹی آئی کو 14روزہ  جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھیج دیا گیا

ساہیوال(نمائندہ دنیا)پی ٹی آئی کے ضلعی صدر رانا آفتاب احمد خاں کو مقامی عدالت نے 14روزہ جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھیج دیا۔

 تفصیلات کے مطابق 9 مئی کو پی ٹی آئی کے مقامی قائدین و کارکنوں نے ایک سڑک بلاک کرکے احتجاج اور گھیراؤ جلاؤ کیا جس پر تھانہ غلہ منڈی نے ان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا اورمتعدد قائدین وکارکن گرفتار کرلئے ، تاہم ضلعی صدر رانا آفتاب احمد خاں تب سے روپوش تھے ، انہیں لاہور سے گرفتارکرکے تھانہ غلہ منڈی پولیس نے مقامی عدالت میں پیش کیا جس پر عدالت نے 14روزہ جوڈیشل ریمانڈپر انہیں جیل بھیج دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں